• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی،زیورات و سامان سے محروم

ملتان( سٹاف رپورٹر ) چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی ،زیورات، کاراور دیگر سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق تھانہ قطب پور پولیس کو پرانا شجاع آباد مسلم کالونی کے محمد عثمان نے اطلاع دی کہ بھابی کا بھائی محمد عمران اپنے 4 ساتھیوں کے ہمراہ گھر آیا اور نقدی ،2لاکھ روپے اورڈیڑھ تولہ زیورات چوری کرکے لے گئے،تھانہ بستی ملوک پولیس کو ممتازٹاؤن قصبہ مڑل سے محمد اجمل نے پولیس کو بتایا کہ ان کی کار گھر کے باہر سے چوری ہو گئی،مخدوم رشید پولیس کو حسنین علی نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے ،جلیل آباد پولیس کو صدیق نے بتایا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان جھپٹا مارکر میرا موبائل چھین کر لے گئے،قادرپورراں پولیس کو آصف نے بتایا کہ4 ملزمان گن پوائنٹ پر40 ہزار روپے اور موبائل لے گئے ،تھانہ بی زیڈ کے علاقے زوہیب کی موٹرسائیکل ،تھانہ کینٹ پولیس کو اقبال نے بتایا کہ نامعلوم چور گھر سے 70ہزار لے گئے،تھانہ حرم گیٹ کے علاقے چودھری محمد احمد کا موبائل جبکہ سٹی شجاع آباد کے علاقے ضیاء الحسن کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی ،تھانہ مخدوم رشید پولیس کو محمد اسلم نے بتایا کہ 19کسی وہاڑی روڈ پر نجی بینک سے 50 ہزار روپے نکلواکر باہر نکلاتو اچانک 3 نامعلوم نوسربازوں نے روک کر باتوں میں الجھاکر رقم چھین لی اور فرار ہوگئے ، پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔
ملتان سے مزید