• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ : ٹیچر کی جبری ریٹائر منٹCEO ایجوکیشن کوٹ ادو، DC سے وضاحت طلب

ملتان (سٹاف رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جتوئی کی جانب سے ملزموں کو اشتہاری قرار دینے کے معاملے پر جاری فیصلہ پر عملدرآمد روکتے ہوئے متعلقہ جج سے معاملہ پر 8 مئی تک تحریری وضاحت طلب کر لی ہے ۔ درخواست گذاروں عبدالستار اور ممتاز کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جتوئی نے ملزمان کے خلاف یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے انہیں اشتہاری قرار دے دیا ہے جبکہ عدالت نے اشتہاری قرار دینے کے قانونی تقاضوں کو بھی پورا نہیں کیا ۔ دریں اثنا ہائی کورٹ نے کوٹ ادو کے سکول ٹیچر کو جبری ریٹائر کرنے پر ان کی رٹ درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی کوٹ ادو اور ڈپٹی کمشنر سے تحریری وضاحت طلب کر لی ہے ۔ درخواست گذار سرکاری ٹیچر محمد غضنفر کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل شدید بیمار تھے ۔ انہیں علاج کیلئے نشتر ہسپتال ملتان میں داخل کرایا گیا اور متعلقہ حکام کو بیماری کی چھٹی کی تحریری درخواست بھی دی گئی ۔ مگر انہوں نے چھٹی منظور کرنے کے بجائے اسے جبری ریٹائرڈ کردیا ۔
ملتان سے مزید