• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ختم نبوت کے حوالے سے اپیلوں کی روزانہ سماعت کی جائے: مظہر سعید کاظمی

ملتان (سٹاف رپورٹر)جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی امیر علامہ مظہر سعید کاظمی نے کہا ہے کہ ملک میں قادیانیت اور سوشل میڈیا پر صحابہ کرام اور اہلبیت کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو لگام نہ دی گئی تو جماعت اہلسنت تحریک چلانے پر مجبور ہوگی۔ ختم نبوت کے حوالے سے سپریم کورٹ میں دائر نظر ثانی کی اپیلوں کی روزانہ کی بنیادوں پر سماعت کرکے فوری فیصلے کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ جماعت اہلسنت کی سپریم کونسل کے ممبر وسیم ممتاز ، صوبائی ناظم اعلیٰ پنجاب علامہ محمد فاروق خان سعیدی اور مرکزی ناظم نشر واشاعت ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری بھی اس موقع پر موجود تھے۔ علامہ مظہر سعید کاظمی نے فلسطین کی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمیں اسلامی ممالک کے کردار پر گہری تشویش ہے حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ سفارتی سطح پر اسرائیل کے خلاف موثر احتجاج کرکے پاکستانی قوم کے جذبات کا احترام و ترجمانی کرے ۔ حکمران ہماری آواز پر توجہ دینگے ورنہ 22 مئی کو ملتان میں ہونے والے جماعت اہلسنت کے مرکزی اجلاس میں حتمی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
ملتان سے مزید