• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوسن روڈ پر موثر ٹریفک منیجمنٹ کے لئے سمارٹ پلان نافذ

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر رضوان قدیر نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے بوسن روڈ پر موثر ٹریفک منیجمنٹ کے لئےسمارٹ پلان نافذ کردیا ہے، اس سلسلے میں ٹریفک پولیس کی تجویز پر بوسن روڈ پر 5 سے زائد روڈ کٹ اور یوٹرن آزمائشی طور پر بند کردیئے گئے ہیں۔ چونگی نمبر 9 پر ٹریفک بہاؤ کی بہتری کیلئے سلپ روڈ بھی بنائی جائے گی۔یہ بات انہوں نے ٹریفک پولیس ،ایم ڈی اے اور پی ایچ اے حکام کے ہمراہ بوسن روڈ کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کی۔اس موقع پر سٹی ٹریفک پولیس افسر عمران جلیل نے روڈ کٹس اور لنک روڈز کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے بوسن روڈ سمیت گنجان آباد روڈز کو کشادہ کیا جائے گا جبکہ چونگی نمبر 9 تا سیداں والا بائی پاس تک سروس لائن کی بحالی کیلئے تجاوزات آپریشن کیا جائے گا ۔
ملتان سے مزید