• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والدہ نے زیور گروی رکھ کر آلاتِ موسیقی کیلئے پیسے دیے: اے آر رحمٰن

بھارتی گلوکار اے آر رحمٰن— فائل فوٹو
بھارتی گلوکار اے آر رحمٰن— فائل فوٹو

عالمی شہرت یافتہ بھارتی موسیقار اور گلوکار اے آر رحمٰن نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی کامیابی کے پیچھے ان کی والدہ مرحومہ کا اہم کردار ہے۔

اے آر رحمٰن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے موسیقی کے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں سامنے آنے والی مشکلات کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ جب میں نے کام شروع کیا تو میرے پاس میوزِک اسٹوڈیو بنانے کے لیے پیسے نہیں تھے، میں ایک خالی اے سی والے کمرے میں کارپٹ پر بیٹھا ہوتا تھا کیونکہ میرے پاس کچھ خریدنے کے پیسے نہیں تھے۔

بھارتی گلوکار نے بتایا کہ اس وقت میری والدہ نے آگے بڑھ کر میرا حوصلہ پڑھایا اور اپنا زیور گروی رکھ کر مجھے کچھ پیسے دیے۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ والدہ کے دیے ہوئے ان پیسوں سے میں نے اسٹوڈیو بنایا اور موسیقی کے آلات خریدے جس کے بعد متعدد دھنیں تخلیق کیں جو بہت مشہور ہوئیں۔

اے آر رحمٰن نے بتایا کہ میں بہت چھوٹا تھا جب والد کا انتقال ہوا جس کے بعد ہماری ماں نے ہی ہمیں اکیلے پال کر اس مقام تک پہنچایا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید