• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چونگی نمبر 14کے تاجر کا قتل ،ملزمان کی عدم گرفتاری پر تاجر وں کا کل احتجاج کا اعلان

ملتان (سٹاف رپورٹر)چونگی نمبر 14کے تاجر کے قتل اور ڈکیتی کے 4 روز گزرنے کے باوجود ملزمان گرفتار نہ ہونے پر کل دن 11بجے چونگی نمبر 14پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا جو دوپہر 2 بجے تک جاری رہے گا اس بات کا فیصلہ چونگی نمبر 14اور ملحقہ 25سے ذائد تاجر تنظیموں کے عہدیداران نے ایک احتجاجی اجلاس میں کیا اجلاس میں چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق،چیمبر آف سمال ٹریڈرز عہدیداران ملک طاہر ڈوگر،احتشام الحق،عزیز الرحمن انصاری،صدر ہول سیل کلاتھ مارکیٹ چونگی نمبر 14یوسف انصاری،صدر تنظیم تاجران جنوبی پنجاب شیخ جاوید،صدر انجمن تاجران ریلوے پھاٹک اشفاق چوہدری،صدر رحمن آرکیڈ حاجی عتیق اعوان،صدر مدینہ کلاتھ مارکیٹ شیخ حنیف،صدر اتفاق کلاتھ مارکیٹ خلیل انصاری،صدر رابی کلاتھ مارکیٹ عمران سجاد،صدر ناصر مارکیٹ تنویر انصاری،صدر زبیر متین مارکیٹ عزت خان صدر احمد مارکیٹ اظہر ڈوگر صدر سلطان کلاتھ مارکیٹ شاہد سلطان،صدر سلمان ٹریڈرز مارکیٹ ارشد رحمن دیگر نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید