• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک: ڈالر 278 روپے 20 پیسے کا ہو گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

آج کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر 4 پیسے سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 24 پیسے کا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج: انڈیکس 73 ہزار عبور کر گیا

ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دکھائی دے رہا ہے جہاں آج انڈیکس 73 ہزار عبور کر گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 293 پوائنٹس کے اضافے سے 73 ہزار 57 پر آ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 72 ہزار 764 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید