پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 4411 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
کاروبار کے اختتام پر پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 13 ہزار 924 پوائنٹس پر بند ہوا۔
آج کاروبار کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 14 ہزار 189 پوائنٹس رہی۔
حصص بازار میں آج 85 کروڑ 78 لاکھ شیئرز کے سودے 50 ارب 50 کروڑ میں طے ہوئے۔
دوسری جانب مارکیٹ کیپٹلائزیشن 487 ارب روپے بڑھ کر 14 ہزار 445 ارب روپے ہے۔