• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدارس رجسٹریشن کے معاملے پر مشاورت، نیا صدارتی آرڈیننس لانے پر غور

اسلام آباد ( رانا غلام قادر) وفاقی حکومت دینی مدارس کی رجسٹریشن کے عمل کو تمام فریقین کے لیے قابل قبول بنا نے کیلئے نیا آرڈیننس لانے پر غور کر رہی ہے۔

آرڈی ننس کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت جاری،اتفاق رائے پیدا ہونے پر صدر آرڈی ننس جاری کریں گے ، ڈائریکٹو ریٹ جنرل مذہبی تعلیم کے تحت رجسٹریشن اور سوسائٹیز ایکٹ کے تحت رجسٹریشن دونوں آپشن دی جا ئیں گی.

 حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دینی مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے ایوان صدر، ایوان وزیرِ اعظم اور وزارت قانون کے علاوہ تمام اسٹیک ہولڈرز میں مشاورت جاری ہے۔ 

مشاورتی عمل میں جے یو آئی ف کے قانونی مشیر سینیٹر کامران مرتضیٰ بھی شریک ہیں۔ تاہم وزارت تعلیم سے بھی مشاورت کی جارہی ہے ۔مشاورتی عمل مکمل ہونے اور اتفاق رائے پیدا ہونے پر صدرِ مملکت مدارس رجسٹریشن سے متعلق آرڈیننس جاری کریں گے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے آرڈیننس کی تجویز وزیرِ اعظم کی مولانا فضل الرحمٰن اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقاتوں میں سامنے آئی۔

اہم خبریں سے مزید