ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 73 ہزار 400 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1800 روپے اضافے سے 2 لاکھ 34 ہزار 396 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 21 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 622 ڈالر فی اونس ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کی بڑی کمی ہوگئی تھی۔