پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 3 ہزار 554 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 13 ہزار 67 پر آ گیا۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار 313 پوائنٹس کی بلندی کو بھی چھو گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 9 ہزار 513 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
ادھر انٹر بینک تبادلہ بازار میں آج امریکی ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 42 پیسے کا تھا۔