وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اختلاف کو دشمنی سے نہیں دلیل اور مکالمے سے حل کرنا ہے۔ میرے جسم میں موجود گولی یاد دلاتی ہے کہ معاشرے سے نفرت ختم کرنی ہے۔
ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں جھوٹ اور سچ علیحدہ کرنا ہوگا، ضروری ہے کہ سب مل کر نفرت کو رد کریں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اختلاف کو دشمنی سے نہیں، دلیل اور مکالمے سے حل کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امن، تعلیم اور ترقی پر ایک دوسرے کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر آگے بڑھیں، ملک کو عظیم مملکت بنانے کا یہی راستہ ہے۔