• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی لاروا ملنے پر 5 ہوٹل اور کمرشل عمارتیں سیل

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں انسپکشن کی اس دوران ڈینگی لاروا ملنے پر 5 ہوٹل اور کمرشل عمارتوں کو سیل کردیا گیا ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف کی سربراہی میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی ڈینگی مہم میں شریک ہوئے اس بارے میں ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ گھروں اور عوامی مقامات پر ڈینگی لاروا ملنے پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی شہری اپنے اردگرد کے ماحول کو خشک اور صاف رکھ کر ڈینگی مہم میں شامل ہوں ۔
ملتان سے مزید