• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 54 کروڑ ڈالر کی چائے پی گئے

کراچی(این این آئی)پاکستانی رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران 54 کروڑ ڈالر کی چائے پی گئے ۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی باشندوں نے معاشی مسائل کے باوجود گزشتہ 10ماہ میں54کروڑ 74 لاکھ ڈالر پتی کی درآمد پر خرچ کر ڈالے۔ جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 17 فیصد زائد ہے۔

گزشتہ مالی سال کے 10ماہ میں پاکستانیوں نے 46کروڑ 76 لاکھ ڈالر مالیت کی چائے درآمد کی تھی۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال 10ماہ میں 15فیصد اضافے سے 2 لاکھ 19 ہزار 66ٹن چائے درآمد ہوئی۔

اہم خبریں سے مزید