• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینٹل ہسپتال میں آرتھوپلیٹ کی عدم دستیابی پر صوبائی محتسب کا نوٹس

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈینٹل ہسپتال ملتان میں جبڑا ٹوٹے کے مریضوں کی سرجری کے لیے آرتھو پلیٹ کی عدم دستیابی پر صوبائی محتسب پنجاب نے نوٹس لے لیا،ذرائع کے مطابق ڈینٹل ہسپتال انتظامیہ کو جاری کردہ مراسلے میں ان سے تحریری جواب طلب کیا ہے کہ وہ اس حوالے سے جواب جمع کروائیں کہ اگر ایسا ہے تو کیوں ہے اور اس کی بنیادی وجہ کیا ہے، واضح رہے ڈینٹل ہسپتال ملتان میں آرتھو پلیٹس کافی عرصہ سے ختم ہیں اور جن مریضوں کے جبڑے کی سرجری ہونا ہے ان کو آرتھو پلیٹ باہر سے خریدنا پڑ رہی ہے اور بازار میں ایک آرتھو پلیٹ کی قیمت چالیس ہزار روپے تک ہے، ڈینٹل ہسپتال انتظامیہ نے آرتھو پلیٹ کے حوالے سے اپنا تحریری جواب تیار کر لیا ہے جو جلد ہی صوبائی محتسب پنجاب کو بھجوا دیا جائے گا۔
ملتان سے مزید