• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلبہار، ملزمان نے رقم تنازعے پر پولیس اہلکار کو گولی مار دی

پشاور (کرائم رپورٹر )پشاور کے علاقے گلبہار میں ملزمان نے رقم کے تنازعے پرفائرنگ کرکے پولیس اہلکار کوزخمی کردیا ۔ فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا تھا۔ پولیس کے مطابق پولیس اہلکار فہد شفیع ولد شفیع اللہ کا اپنے علاقے کے ٹیلر ماسٹر کے ساتھ رقم کا تنازعہ چلا آرہا تھا جس پر گزشتہ روز دونوں کے مابین تکرار ہوئی تو ٹیلر ماسٹر کے بیٹے حسن نے اسے فا ئرنگ سے زخمی کردیا ۔طبی امداد کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں جسے جلد حراست میں لیا جائے گا۔
پشاور سے مزید