ہیٹ ویوز کے پیش نظر سندھ بھر میں انٹر میڈیٹ کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈ محمد علی ملکانی کی سفارش پر اسکی منظوری دے دی۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق انٹر کے امتحانات 22 مئی کے بجائے اب 27 مئی سے شروع ہوں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر یونیورسٹیز اینڈ بورڈ نے امتحانات کی تاریخ تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔