• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان کی مندر میں سجدے کی ویڈیو وائرل


کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے رام مندر کا دورہ کیا اور دیوتا کے سامنے سجدہ بھی کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر گورنر عارف محمد خان نے رام مندر کے دورے کی ویڈیو شیئر کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مندر کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف محمد خان نے کہا کہ میں جنوری میں 2 بار اس مندر میں آ چکا ہوں، اس وقت کا احساس بھی آج جیسا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں کئی بار ایودھیا آیا ہوں، یہ ہمارے لیے صرف خوشی کی بات نہیں بلکہ فخر کی بات ہے کہ ایودھیا اور شری رام کی پوجا کر رہے ہیں۔