• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئی گیس ٹاسک فورس کی کارروائی ، مزید 10 کنکشن منقطع

ملتان(سٹاف رپورٹر)سوئی گیس ٹاسک فورس کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں اور ، مزید 10 گیس چور پکڑے گئے جن کے کنکشن منقطع کردیئے گئے ۔ ایک صارف غیر قانونی طور پر میٹر دوسرے گھر پر شفٹ کیا تھا۔ ایک صارف کا گھریلو کنکشن تھا مگر وہ کمرشل بیکری پر لگا ہوا تھا ۔ ایک صارف کے میٹر کی سیل اتری ہوئی تھی ۔ ایک صارف میٹر کو الٹا لگا کر گیس چوری کررہا تھا ۔
ملتان سے مزید