• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی پولیس کی فائرنگ سے فضائیہ کا اہلکار ہلاک

نیویارک (نیوزڈیسک)امریکا کی ریاست فلوریڈا میں پولیس کی فائرنگ سے فضائیہ کا سیاہ فام اہلکار ہلاک ہوگیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس غلط اپارٹمنٹ میں داخل ہوگئی تھی جہاں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، مرنے والے اہلکار کی شناخت راجر فارٹسن کے نام سے ہوئی ہے۔رپورٹس کے مطابق 23سالہ راجر فارٹسن کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں اس کی موت کی تصدیق کردی گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق راجر فارٹسن کو 6 گولیاں ماری گئیں، اہلخانہ کی جانب سے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔متاثرہ خاندان کے وکیل نے ایک گواہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس غلط گھر میں گھس گئی تھی دوسری جانب پولیس نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اہلکار نے راجر فارٹسن کے پاس پستول دیکھ کر اپنے دفاع میں فائرنگ کی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق راجر فارٹسن نے دروازے میں زوردار دستک ہونے پر اپنی سرکاری پستول نکالی تھی۔ فضائیہ کے اہلکار پر فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار کا نام نہیں بتایا گیا ہے اور اسے چھٹیوں پر بھیج دیا گیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اس کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔
یورپ سے سے مزید