• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای او بی آئی میں غیر تسلی بخش کارکردگی پر افسران کیخلاف کارروائی متوقع

کراچی(پی پی آئی)ای او بی آئی میں غیر تسلی بخش کارکردگی پر افسران کیخلاف کارروائی متوقع ہے،4 جونیئر افسران کے قائم مقام عہدے ختم، سرکاری گاڑیاں اور مراعات واپس لے لی گئیں،ایمپلائیز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن کے نئے چیئرمین فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) خاقان مرتضیٰ نے ادارہ کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اصلاحات کا عمل شروع کردیا ہے اور قائم مقام عہدوں اورمراعات سے نوازے گئے چار جونیئر افسران کے قائم مقام عہدے ختم اور ان سے سرکاری گاڑیاں اور مراعات فوری طور پر واپس لے لی ہیں نیزچیئرمین نے تین افسران کے تبادلوں اور طویل عرصہ سے ڈیپوٹیشن پر تعینات ایک جونیئر افسر کو فوری طور پر اس کے اصل محکمہ واپس بھیج دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد ہی ادارہ کے غیر تسلی بخش کارکردگی کے حامل دیگر بااثر افسران کے خلاف تادیبی کارروائی بھی متوقع ہے۔
ملک بھر سے سے مزید