کراچی( اسٹاف رپورٹر )کراچی میں سیف سٹی منصوبہ کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق سیف سٹی صرف جرائم پیشہ عناصر کے لیے نہیں بلکہ عوامی کی شکایات پر بھی ایکشن لے گا۔تمام اہم محکموں کی ڈیسک سیف سیٹی پراجیکٹ میں موجود ہوں گی۔منصوبے کے مانیٹرنگ روم میں ایمرجنسی سروسز سمیت تمام اداروں کے ممبرز موجود ہوں گے تاکہ شہریوں کی بروقت مدد کی جا سکے۔