راولپنڈی (آئی این پی ) 190ملین پائونڈ ریفرنس میں عمران خان کے وکلا نے نئے ججز کی تعیناتی پر اعتراض اٹھا دیا، وکلا کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت نمبر دو کا جج عدالت نمبر ایک کے کیسز نہیں سن سکتا۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں عمران خان کیخلاف190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد علی ورائچ نے کیس کی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں پیش ہوئے،عمران خان کی جانب سے ظہیر عباس چوہدری، سلمان صفدر اور انتظار پنجوتھا پیش ہوئے۔