• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم کا پاکستان کے تاریخی ورثوں کو سیاحتی مقامات بنانے کا اعلان

فوٹو بشکریہ ایکس
فوٹو بشکریہ ایکس

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے تاریخی ورثوں کو سیاحتی مقامات بنانے کا اعلان کر دیا۔

شہباز شریف نے پاکستانی وفد کے ہمراہ چین کے تاریخی ورثے ٹیراکوٹا واریئرز میوزیم کا دورہ کیا۔

گزشتہ روز چینی صدر شی جن پنگ نے وزیرِ اعظم کو اپنے آبائی شہر شی آن میں ٹیرا کوٹا واریئرز میوزیم کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

فوٹو بشکریہ ایکس
فوٹو بشکریہ ایکس

دورے میں وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کو تاریخی ورثہ جات کے تحفظ و بحالی اور سیاحت کے فروغ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

شہباز شریف نے میوزیم کے مختلف حصوں کا دورہ کیا، قدیم چینی تاریخی ورثے کی خوبصورتی اور چینی ہنر کی تعریف کی۔

فوٹو بشکریہ ایکس
فوٹو بشکریہ ایکس

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عظیم قومیں اپنے تاریخی ورثے کی حفاظت کرتی ہیں، چین نے محنت سے دنیا کے ہر شعبے میں اپنا لوہا منوایا ہے، شی جن پنگ کی اس میوزیم کے دورے کی دعوت پر ان کا بے حد مشکور ہوں۔

وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان تاریخی و ثقافتی ورثے سے مالا مال ہے، پاکستان میں بھی ایسی تاریخی جگہوں کی بحالی کے بعد انہیں سیاحتی مقامات میں تبدیل کریں گے۔ 

قومی خبریں سے مزید