• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر میں ہونے والے معاہدے پرعمل کیا جائے، چوہدری محمد قربان

لوٹن (نمائندہ جنگ) کشمیر سالیڈیریٹی کمپین لوٹن کے کوآرڈینیٹر حاجی چوہدری محمد قربان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کا بحران، ٹل جانے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اب قوی امید ہے کہ عوام کو اب ریلیف ملے گا تاہم تحریک کے دوران جو جانی مالی نقصان ہوا وہ نہایت فکر انگیز ہے۔ پاکستان اور آزاد کشمیر کی حکومتوں کو چاہیے کہ وہ آزاد کشمیر کے عوام کی بھرپور داد رسی کریں اور جو معاہدہ طے ہوا ہے وفاق نے جو 23ارب روپے دینے کا کہا ہے وہ وعدہ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور حالات کو دوبارہ خراب نہ ہونے دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ آزاد کشمیر میں چلائی گئی عوامی حقوق کی تحریک کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور کہا کہ موجودہ وزیراعظم آزاد کشمیر عوامی لیڈر چوہدری صحبت علی مرحوم کے صاحبزادے ہیں ان سے امید ہے کہ وہ آزاد کشمیر کے عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور لوگوں کے مطالبے خوش اسلوبی سے حل کرا دیں گے۔اس وقت صدر آزاد کشمیر کے عہدہ پر ممتاز کشمیری فائز ہیں وزیراعظم اور صدر پر حکومت پاکستان اعتماد کرے ورنہ موجودہ حالات میں عالمی برادری کو واضح تاثر جار ہا کہ آزاد کشمیر حکومت اپنے فیصلے کرنے میں آزاد نہیں ہے اور کوہالہ پل کے پار سے آنے والی ہدایات پر عمل کرنے پر مجبور ہے۔ پاکستان اپنے رول کو بھارت کے برابر نہ لائے۔ انہوں نے کہا کہ صدر زرداری نے بروقت اجلاس بلا کر دانشمندی کا ثبوت دیا اور وزیراعظم شہباز شریف نے 23ارب روپے کی منظوری دے کر حالات کو سنبھالنے کی کوشش کی تاہم اب ان اعلانات پر عمل درآمد کیا جائے۔
یورپ سے سے مزید