لندن /کراچی(نمائندہ جنگ) انگلینڈ کے ناکام دورے کے بعد پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم لندن سے وطن واپس روانہ ہوگئی۔ کپتان ندا ڈار آخری میچ میں شکست ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئیں اور پاکستان کو178 رنز کے بڑے مارجن سے شکست ہوئی۔ آئندہ سال بھارت میں ہونیوالے ویمنز ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کے براہ راست کوالیفائی کرنے کے امکانات تقریباً ختم ہوگئے ہیں۔