• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کی حج پرواز کی ریاض ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ


پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی حج پرواز پی کے ایٹ تھری نائین نے ریاض ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی، حج پرواز رات 10 بجے کراچی سے جدہ کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارے میں 329 مسافر سوار ہیں، حج پرواز رات 10 بجے کراچی سے جدہ کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق دوران پرواز طیارے کے کارگو کیبن میں ہائی ٹمپریچر کی وارننگ آئی۔

ترجمان کے مطابق وارننگ کے بعد پرواز کو جدہ سے رخ تبدیل کرکے ریاض ایئرپورٹ پر اتارا گیا، طیارے کی جانچ کے بعد ہائی ٹمپریچر وارننگ غلط ثابت ہوئی اور پرواز کو دوبارہ جدہ روانہ کیا گیا۔

پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ فنی خرابی کی اطلاع غلط ثابت ہونے پر ریاض ایئر پورٹ سے روانہ ہونے والی پی آئی اے کی حج پرواز جدہ پہنچ گئی۔

قومی خبریں سے مزید