• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میاں نواز شریف خوشحال و مستحکم پاکستان کی ضمانت ہیں، چوہدری فیصل

دی ہیگ ( نمائندہ جنگ ) پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز ہالینڈ کا ایک اجلاس زیر صدارت صدر چوہدری پرویز علی سندیلہ منعقد ہوا۔یہ اجلاس ایمسٹرڈیم میں محمد جاوید اقبال کھوکھر سیکرٹری اطلاعات کی رہائش گاہپر منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین پیر سید اقرار شاہ ،سینئر نائب صدر جاوید بٹ پیارے ، نائب صدر محمد یونس بٹ ،جنرل سیکرٹری چوہدری فیصل منظور ،سیکرٹری اطلاعات محمد جاوید اقبال کھوکھر ،ہیڈ اف یوتھ صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ ہالینڈ عبدالباسط خان ،محسن وارث،حاجی عبدالقیوم ،محمد خورشید مغل ،سید رضوان احمد،نعمان بٹ ،نو خیز ہندیلہ ،مہر وقاس سمیت مسلم لیگ کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں قائد مسلم لیگ میاں محمد نواز شریف کو صدر مسلم لیگ ن کا صدر بننے اور عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل چوہدری فیصل منظور نے کہا کہ اب پاکستان مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی قیادت میں اور مضبوط ہوگی اور پارٹی کارکنوں کو ان کو کھویا ہوا مقام ملے گا۔ خوشحال اور مستحکم پاکستان کی ضمانت میاں نواز شریف ہیں ۔ محمد جاوید اقبال کھوکھر نے کہا کہ بانی پاکستان مسلم لیگ حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کے بعد مسلم لیگ میں جان ڈالنے والا واحد لیڈر میاں محمد نواز شریف ہیں۔ صدر مسلم لیگ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان نے دن دگنی رات چگنی ترقی کی ہے میاں نواز شریف پاکستان کی ترقی خوشحالی کی ضمانت ہے۔ محمد جاوید اقبال کھوکھر نے مزید کہا کہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے میں میاں محمد نواز شریف کی دن رات کی محنت ہے بالخصوص کراچی اور خیبر پختون خواں کو پاک فوج کے ساتھ مل کر امن کا گوارا بنانے کے لئے بہترین کام کیا۔اجلاس میں کارکن پاکستان زندہ باد ،پاک فوج زندہ باد اور میاں محمد نواز شریف زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔
یورپ سے سے مزید