• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی کے ٹوئٹ کی تحقیقات ہوں گی، عطا تارڑ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے اپنے متنازع ٹویٹ کی ذمے داری نہیں بھی لیتے تب بھی تحقیقات کی جائیں گی۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹویٹ کرنے والے سے پوچھا جائے گا کہ تمہیں ٹویٹ کرنے کو کس نے کہا۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ یہ واضح ہے کہ تمام تر پیغامات جیل سے آتے ہیں۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے مزید کہا کہ اس بات کی کوئی گنجائش نظر نہیں آتی کہ بانی پی ٹی آئی کو مقدمات میں ریلیف ملے۔

قومی خبریں سے مزید