پاکستانی معروف، ہردلعزیز اداکارہ نایہ افگن نے کہا ہے کہ محبت میں مرنے کی باتیں محض بے وقوفی اور جھوٹی ہوتی ہیں، کوئی کسی کے لیے محبت میں اپنی جان نہیں دیتا۔
اداکارہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں شرکت کی۔
اس دوران نادیہ افگن نے اپنی چہچہاتی اور چل بلی ہنسی اور باتوں سے شائقین کو خوب محظوظ کیا۔
نادیہ افگن نے زندگی میں ایک بار محبت ہونے اور محبت میں جان دینے کے خیالات کی سخت مخالفت کی۔
نادیہ افگن کا کہنا تھا کہ محبت میں مرنے کی باتیں کرنا سراسر بے وقوفی ہے اور ایسی باتیں جھوٹی ہوتی ہیں، کوئی محبت میں کسی کے لیے اپنی جان نہیں دیتا ہے۔
اُن کا اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بیک وقت دو افراد سے محبت ہو سکتی ہے، جو لوگ بولتے ہیں کہ اِنہیں ایک ہی وقت میں دو لوگوں سے محبت نہیں ہوتی تو وہ جھوٹ بولتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیک وقت دو افراد سے الگ الگ قسم کی محبت ہو سکتی ہے، ایک شخص سے آپ کی ذہنی ہم آہنگی اور دوسرے سے ایسی محبت ہو سکتی ہے کہ آپ سوچیں اس کے بغیر زندہ نہیں رہا جا سکتا۔
سینئر اداکارہ نے مزید کہا کہ کسی بھی محبت کو بھلانے کے لیے صرف چار ہفتے لگتے ہیں، جو شخص چار ہفتوں کے لیے اپنا موبائل فون بند اور سارے رابطے منقطع کر دے تو وہ جَلد ہی اپنی محبت کو بھلانے لگتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا جو شخص 4 ہفتوں کے لیے موبائل بند کر کے رہ سکتا ہے تو ایسا شخص پھر محبت کے بغیر بھی رہ لیتا ہے۔
نادیہ افگن کی باتیں سن کر شو کے میزبان و اداکار عمران اشرف نے اداکارہ سے پوچھا کہ آپ ’لَو گرو‘ کیوں نہیں بن جاتیں۔
اس پر نادیہ نے خوب ہنستے ہوئے بتایا کہ وہ عام طور پر شوٹنگ کے دوران اپنے گرد نوجوان اداکاروں کو محبت سے متعلق سبق دیتی رہتی ہیں۔
نادیہ افگن کے مطابق وہ محبت میں گرفتار اداکاروں کو دیکھ کر حیران ہوتی ہیں اور اُنہیں بتاتی ہیں کہ کسی بھی انسان کو بھلانا اور اس کے بغیر پرسکون زندگی گزارنا ایک آسان کام ہے، کسی کو بھی بھلانے کے لیے صرف چار ہفتے چاہیے ہوتے ہیں۔