• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین نے پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ ڈالرز کا قرضہ رول اوور کر دیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

چین نے پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرضہ رول اوور کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق قرضہ رول اوور کرنے کے بعد پاکستان کے زرِمبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالرز تک پہنچ جائیں گے۔

خبر ایجنسی کے مطابق چین نے اسٹیٹ بینک کے پاس 3 سال سے جمع 2.1 ارب ڈالرز رول اوور کیے ہیں، چین نے مزید 1.3 ارب ڈالرز کا کمرشل قرض رول اوور کیا ہے۔

مشرقِ وسطیٰ کے کمرشل بینک سے 1 ارب ڈالرز موصول ہوئے ہیں، کثیر جہتی ذرائع سے 50 کروڑ ڈالرز مزید موصول ہوئے ہیں۔

رول اوور اور نئے کمرشل قرض ملنے سے ملکی زرِمبادلہ ذخائر 14 ارب ڈالرز ہو جائیں گے۔

7 ارب ڈالرز بیل آؤٹ پروگرام سے پاکستانی معیشت کو استحکام ملا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید