• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کی جیلوں پر بجلی بل کے 14 کروڑ کے واجبات

کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے بلوچستان کی جیلوں پر واجبات 14 کروڑ روپے سے بڑھ گئے۔

کیسکو حکام کے مطابق محکمہ جیل خانہ جات بلوچستان کو واجبات کی ادائیگی کےلیے نوٹس جاری کردیا ہے۔

جیل حکام کے مطابق کیسکو نے واجبات کی عدم ادائیگی پر ضلع بولان میں واقع مچ جیل کی کالونی کی بجلی کاٹ دی ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات کے مطابق واجبات کی ادائیگی کےلیے بلوچستان حکومت سے فنڈ مانگے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید