• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیرِ دبئی شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی پوتے کے ہمراہ ویڈیو وائرل


امیرِ دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم کی اپنے 3 سالہ پوتے کے ساتھ ایک خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

یہ ویڈیو شیخ محمد بن راشد المکتوم  کے بیٹے، ولی عہد شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں مشرقِ وسطیٰ کے روایتی سفید لباس میں ملبوس شیخ محمد بن راشد المکتوم کا پوتا دادا کا ہاتھ تھامے اور ساتھ ہی ایک چھڑی سے کھیلتے ہوئے ان کے ہمراہ چلتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔

ولی عہد شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ان کا ہاتھ تھامنا ہی کافی ہے، اللّٰہ سب کی حفاظت کرے‘۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے، ابھی تک اس ویڈیو کو 5 ملین ویوز اور 216719  لائکس مل چکے ہیں۔

واضح رہے کہ شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم 2008ء سے دبئی کے ولی عہد ہیں۔ 

وہ دبئی کی ایگزیکٹیو کونسل کے چیئرمین اور دبئی میں قائم محمد بن راشد اسپیس سینٹر (MBRSC) کے صدر بھی ہیں۔ 

شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم سفر کے کافی شوقین ہیں اور ان کے انسٹاگرام پر 16 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔