• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدقسمت کراچی، چور، ڈاکو، پولیس سب غیر مقامی، آفاق احمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ کے چئیرمین آفاق احمد نے ایس یو جی ایف کے زیر اہتمام اتوار کی شب کنونشن سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ میرا شہر اتنا بد قسمت ہے کہ جہاں چور،ڈا کو بھی غیر مقامی اور پولیس بھی،جہاں باہر سے آئے لاکھوں غیر مقامیوں کے بجلی اور گیس کے بلوں کا بوجھ بھی اس شہر کا وارث اٹھاتا ہے۔ اس شہر کا مقامی زندگی بھر کی کمائی سے اپنا گھر نہیں بنا سکتا، غیر مقامی سرکاری سرپرستی میں جہاں چاہے پوری پوری بستیاں بنالیتا ہے، کراچی وہ بد قسمت شہر ہے جہاں تعلیم کو صنعت بنانے کے لئے پرائیویٹ بورڈ بنا کر کراچی کے میٹرک اور انٹر میڈیٹ بورڈ میں غیر مقامی اور متعصب افسران لا کر صرف اس لیئے تعینات کئے گئے ہیں کہ وہ کراچی کے لاکھوں بچوں کے مستقبل تباہ کر سکیں۔ جہاں ہمارا پانی چوری کر کے ہمیں ہی پانی کے ٹینکروں کے زریعے بیچا جا رہا ہے۔ اس شہر نے صرف پچھلے 6 مہینوں میں 20 کھرب سے زیادہ ٹیکس دیا ہے اسکے باوجود یہی شہر کھنڈر بنا ہوا ہے۔آفاق احمد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں مقامی افراد کو بھرتی کیا جائے اور بتدریج غیر مقامی افسران اور اہلکاروں کو انکے متعلقہ ضلعوں میں بھیجا جائے۔ (2)کراچی سے پانی کے قانونی اور غیر قانونی ہائیڈنٹ ختم کر کے ہر گل ہر گھر میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ (3)کراچی میں میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے تمام طلبا کے امتحانات صرف کراچی بورڈ کے تحت لیئے جائیں اور پرائیویٹ بورڈز ختم کر کے تعلیم کو صنعت بننے سے روکا جائے۔
اہم خبریں سے مزید