• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احمد آباد میں کوہلی کو خطرہ، بنگلور چیلنجرز کا پریکٹس سیشن منسوخ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) احمد آباد میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی سیکورٹی کو خطرہ ہے جس کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور نے آئی پی ایل ناک آؤٹ میچ سے قبل پریکٹس سیشن منسوخ کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات پولیس نے احمد آباد سے چار لوگوں کو دہشت گردانہ سرگرمیوں کے شبہ میں گرفتار کیا ہے، جس کے بعد ٹیم نے پریس کانفرنس بھی منسوخ کردی ۔ پولیس آفیسر وجے سنگھا کہتے ہیں پریکٹس سیشن اور پریس کانفرنس کو منسوخ کرنے کی بنیادی وجہ ویرات کی سیکورٹی تھی، ویرات ہمارا قومی اثاثہ ہیں۔

اسپورٹس سے مزید