• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہروز سبزواری کو احسن خان کو دیکھ کر ’روزی‘ کی یاد آگئی



پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ سینیئر اداکار بہروز سبزواری نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ان کا دل ساتھی اداکار احسن خان پر آگیا تھا، انہیں دیکھ کر معین اختر کی یادیں تازہ ہوگئیں۔

حال ہی میں عید کے موقع پر اداکار احسن کی ٹیلی فلم ’پیار تو وڑ گیا‘ جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر کی گئی، جس میں انہوں نے واسع اور مایا نامی دو کردار نبھائے تھے۔

تاہم حال ہی میں بہروز سبزواری نے احسن خان کے نام ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے ان کی اداکاری کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔

انہوں نے احسن خان کی جاندار اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے ان کا موازنہ لیجنڈری اداکار معین اختر کے مشہور زمانہ ’روزی‘ کے کردار سے کیا اور کہا کہ تم نے معین اختر کے کردار روزی کی یادیں تازہ کر دیں۔

سینیئر اداکار نے احسن خان کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’اسلام و علیکم احسن، جیتے رہو کیا بات ہے، کیا کریکٹر کیا ہے تم نے، دل آگیا تھا میرا تجھ پر، روزی کی یاد دلا دی، اللہ تعالیٰ معین اختر کے درجات بلند کرے، جیتے رہو ماشااللہ‘۔

خیال رہے کہ مذکورہ ویڈیو پیغام احسن خان نے اپنی انسٹا اسٹوری میں شیئر کیا تھا، جو اب مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید