• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ انصاری نے ہمایوں سعید کو ’آپا‘ کہنے سے کیوں منع کیا ؟

فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستانی معروف سینئر اداکارہ، گلوکارہ و کامیڈین بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اداکار ہمایوں سعید کو ’آپا‘ پکارنے سے منع کر دیا ہے۔

ورسٹائل، ہردلعزیز اداکارہ بشریٰ انصاری اپنی صاف گوئی اور مزاحیہ طبیعت کے سبب خوب جانی جاتی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے ایک نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں شرکت کی۔

اس ٹاک شو سے ایک مختصر سا دلچسپ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

شو کے میزبان و شاعر وسیع شاہ کا بشریٰ انصاری کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اچھا نہیں لگتا آج کل ہر کوئی آپ کو آپا پکارنے لگا ہے، آپ کے برابر کی عمر کے افراد بھی آپ کو آپا کہتے ہیں، میں تو آپ کو بشریٰ صاحبہ ہی کہوں گا۔


اس پر جیو انٹرٹینمنٹ کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ میں اہم ترین کردار ادا کرنے والی اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ ہاں! میں نے تو پچھلے دنوں ہمایوں سعید کو بھی خود کو آپا کہنے سے منع کر دیا ہے۔

بشریٰ انصاری نے وجہ بتاتے ہوئے مزید کہا کہ میں نے ہمایوں سے کہا ہے کہ میرے پاس تم سے بھی چھوٹی عمر کا شوہر ہے اس لیے مجھے آپا نہیں پکارو۔

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کے اس جواب پر میزبان سمیت سیٹ پر موجود حاضرین قہقہے لگانے پر مجبور نظر آئے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید