وزیراعظم کی زیرِ صدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی سلامتی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں، اجلاس میں چینی ورکرز کی سیکیورٹی سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آرمی چیف سمیت وفاقی وزراء شریک ہیں۔
چاروں وزرائے اعلیٰ سمیت تمام آئی جیز بھی اجلاس میں شریک ہیں۔