• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار، نواب شاہ میں پارہ 52 ڈگری کو چھو گیا

ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔ نواب شاہ میں پارہ 52 ڈگری کو چھو گیا جس کے ساتے ہی وہ آج ملک کا گرم ترین رہا۔ 

سندھ کے ایک اور شہر دادو کا درجہ حرارت 51 جبکہ سبی اور سکھر کے شہریوں نے 50، 50 ڈگری سینٹی گریڈ کی گرمی محسوس کی۔ 

ڈیرہ غازی خان 49، حیدرآباد 48، فیصل آباد اور سرگودھا 47 اور پشاور 44 ڈگری ریکارڈ کی گئی۔ 

لاہور میں 43 ڈگری کی گرمی 44 جبکہ کراچی میں 35 ڈگری کی گرمی 39 ڈگری کی محسوس کی گئی۔

کراچی اور بلوچستان کے کئی شہروں میں کل سے یکم جون تک ہیٹ ویو کا خطرہ ہے جہاں درجہ حرارت 43 ڈگری تک جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ 

اسلام آباد، راول پنڈی، لاہور اور کراچی سمیت مختلف شہروں میں آندھی اور جھکڑ چلنے کا بھی خدشہ ہے۔ 

پرونشیل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے 28 مئی سے صوبے میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری کردیا ہے اور شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

قومی خبریں سے مزید