• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا اسمبلی کیلئے 44 کروڑ 25 لاکھ روپے کا مطالبہ زر پیش

خیبر پختونخوا اسمبلی کیلئے 44 کروڑ 25 لاکھ 60 ہزار روپے کا مطالبہ  زر پیش کیا گیا، اپوزیشن اراکین کی جانب سے کٹوتی کی کوئی تحریک پیش نہیں کی گئی۔

صوبائی اسمبلی کیلئے پیش ہونے والی ڈیمانڈ منظور کرلی گئی، صوبے کے عمومی نظم و نسق چلانے کیلئے7 ارب41 کروڑ 30 لاکھ77 ہزار روپے کی ڈیمانڈ فار گرانٹ پیش کی گئی۔

اپوزیشن اراکین عدنان خان، ریاض خان نے 10، 10 روپے کٹوتی کی تحریک پیش کی، اپوزیشن اراکین ملک طارق اعوان نے 10 ہزار روپےکی کٹوتی کی تحریک پیش کی۔

ثوبیہ شاہد نے100روپے، ریحانہ اسماعیل، سجاد اللّٰہ نے 50 ہزار کٹوتی کی تحریک پیش کی، جبکہ اپوزیشن رکن اعجاز احمد نے ایک لاکھ روپے کی کٹوتی کی تحریک پیش کیں۔

 محکمہ خزانہ و لوکل فنڈ آڈٹ کیلئے 3 ارب 78 کروڑ 49 لاکھ 66 ہزار روپے کے مطالبات زر پیش کیے گئے، اسپیکر کی جانب سے اپوزیشن اراکین سے کٹوتی کی تحاریک واپس لینے کی درخواست کی گئی۔

رکن اسمبلی لطف الرحمان نے کہا کہ درخواست اسپیکر کی طرف سے نہیں وزیر خزانہ کی طرف سے آنی چاہیے۔

وزیر خزانہ کے پی آفتاب عالم نے اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ  پہلے 600 لیٹر پیٹرول وزراء کو ملتا تھا اب کم کرکے مقدار 390 لیٹر کردی گئی۔

صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پہلی ترجیح ایم پی ایز ہونی چاہیے، خیبر پختونخوا ہاؤس کے غلط استعمال سے متعلق تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کی جائے۔

وزیر خزانہ کی یقین دہانی کے بعد اپوزیشن اراکین نے کٹوتی کی تحاریک واپس لے لیں، جبکہ ایوان نےعمومی نظم و نسق چلانے کیلئے مطلوبہ رقم کی منظوری دے دی۔

قومی خبریں سے مزید