• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا ورلڈکپ کوالیفائرز راؤنڈ 2: پاکستان ٹیم کی تاجکستان روانگی کا مسئلہ اب تک نہ ہوسکا

فیفا ورلڈکپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ 2 میں پاکستان فٹبال ٹیم کی تاجکستان روانگی کا مسئلہ اب تک حل نہ ہوسکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے وزیراعظم آفس سے رابطہ کرلیا۔ 

خیال رہے کہ پاکستان اور تاجکستان کا مقابلہ 11 جون کو شیڈول ہے۔ میچ تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں کھیلا جائے گا۔

قومی ٹیم کی روانگی کا شیڈول نجی ایئرلائن کی پرواز منسوخ ہونے پر متاثر ہوا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید