• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کافی عرصے سے موقع کی تلاش میں تھا، ابرار احمد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مسٹری اسپنر ابرار احمد نے کہا ہے کہ پرفارمنس کا یقین تھا، کافی عرصے سے موقع کی تلاش میں تھا۔

اپنے کیریئر کا پہلا انٹرنیشنل ون ڈے میچ کھیلنے والے ابرار احمد نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں 33 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔

بلاوایو میں میچ کے بعد پریس کانفرنس میں ابرار احمد نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کا پریشر ہوتا ہے، جس طرح سیریز کا پہلا میچ ہارے، اُس کا بھی پریشر تھا۔

انہوں نے کہا کہ کپتان محمد رضوان نے شروع سے ہی اعتماد دیا، مجھے کہا کہ آپ نے نئی گیند سے بولنگ کرنی ہے اور درمیان میں بھی جب ضرورت پڑے گی۔

مسٹری اسپنر نے مزید کہا کہ کپتان آپ کو اعتماد دیتا ہے اور انہیں ہی لے کر چلا ہوں، پچ پر شروع میں بولنگ کرتےہوئے تھوڑا گرپ ہو رہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ کمبی نیشن کودیکھا جائے تو سلمان آغا نے اچھی باؤلنگ کی، فیصل اکرم جو نوجوان ہے، اس نے بھی اچھی بولنگ کی، اسپنرز کے ساتھ کمبی نیشن بنا تو اچھی بولنگ ہوئی۔

ابرار احمد نے یہ بھی کہا کہ بیٹنگ ہونے کے بعد پچ مختلف ہوئی اور بیٹنگ کے لئے سازگار ہوئی، صائم ایوب کا سب کو پتہ ہے کہ وہ جب بھی کھیلتا ہے تو میچ کو ون سائیڈڈ لے جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماشاء اللّٰہ صائم ایوب ٹیلنٹڈ لڑکا ہے، میری نیک تمنائیں، ہمیشہ ان کے ساتھ ہیں، دعا ہے کہ صائم ایسے ہی پرفارم کرتا رہے اور پاکستان کو میچز جتواتا رہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید