چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے امید ظاہر کی ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، آئی سی سی سے مسلسل رابطہ ہے۔
وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے رات گئے قذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا، کام کا جائزہ لیا اور میڈیا سے بات چیت بھی کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مفاد میں بہترین فیصلہ کریں گے، یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم بھارت میں جاکر کھیلیں اور وہ پاکستان میں نہ کھیلیں۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ 20 دسمبر تک قذافی اسٹیڈیم کا کام مکمل ہوجائےگا۔
ان کا کہنا تھا کہ قذافی اسٹیڈیم کی گنجائش 35 سے 40 ہزار تک ہوجائے گی۔