• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سرگودھا میں قربانی سے قبل جانوروں کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

سلیم نامی شخص نے اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ مل کر سلطان، شیرو، سونوں اور مونوں نامی قربانی کے جانوروں کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔

جانوروں کے مالک سلیم نے بتایا کہ میں نے سلطان اور شیرو نامی بیل جبکہ سونوں اور مونوں نامی بکروں کو خود بہت نازوں نخروں سے پال کر ان کی خوب خدمت کی ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ عیدالاضحیٰ سے ایک روز قبل ہی ان قربانی کے جانوروں کی عمریں پوری ہوئی ہیں۔