راولپنڈی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے آج 6 پارٹی رہنما ملاقات کریں گے۔
ملاقات کرنے والوں میں رؤف حسن، شبلی فراز، رائے حسن نواز، ثناء اللہ مستی خیل اور خالد خورشید شامل ہیں۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق ملاقات کرنے والوں میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا نام بھی تھا تاہم جیل حکام نے ان کی ملاقات پر اعتراض اٹھایا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ جیل حکام نے علی امین گنڈاپور کی جگہ کسی اور رہنما کا نام ڈالنے کا کہا ہے۔
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کو گزشتہ کئی روز سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی ہے۔