• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہاں کی شادیاں دیکھ کر لگتا ہے پاکستان امریکا کو قرضہ دیتا ہے: خالد انعم

اداکار خالد انعم — فائل فوٹو
اداکار خالد انعم — فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار خالد انعم نے پاکستان کی معاشی صورتِ حال کے برعکس نظر آنے والے قوم کے رویے پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

خالد انعم نے ایک طرف ملک کی خراب معاشی صورتِ حال اور دوسری طرف پاکستانی قوم کو پانی کی طرح پیسے بہاتے ہوئے دیکھ کر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے خیالات کا اظہار طنزیہ انداز میں کیا ہے۔

اُنہوں نے لکھا ہے کہ پاکستان کی شادیاں، شاپنگ مال اور ریسٹورینٹ دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ ملک امریکا، جرمنی اور جاپان کو قرضہ دیتا ہے۔

اداکار نے لکھا ہے کہ پاکستان میں ہر بندہ اپنی چادر سے دو سو فٹ باہر ہے۔

اُنہوں نے اپنی ایک اور انسٹا پوسٹ میں زندگی کو سادہ اور آسان بنانے کے لیے ایک اہم مشورہ بھی دیا ہے۔

خالد انعم نے اپنی انسٹا پوسٹ میں لکھا ہے کہ پیسے اتنے کمائیں کہ جب آپ بیمار ہوں تو بچے ڈاکٹر بلائیں وکیل نہیں۔

سوشل میڈیا صارفین اداکار کے ان خیالات سے اتفاق کرتے نظر آ رہے ہیں۔

خالد انعم ملک کے موجودہ حالات اور سماجی مسائل کے بارے میں سوشل میڈیا پر اکثر ہی دلچسپ انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے رہتے ہیں جنہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند بھی کیا جاتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید