• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا: گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد قتل

تصویر: جیو نیوز اسکرین گریب
تصویر: جیو نیوز اسکرین گریب

سرگودھا میں ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کر کے 4 افراد کو قتل کردیا جبکہ 3 راہگیر زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق خوشاب روڈ سبھروال کالونی کے قریب گاڑی پر فائرنگ کی گئی، واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان 1 گھنٹے سے گاڑی کا انتظار کر رہے تھے، ملزمان فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

جاں بحق چاروں افراد عدالت سے واپس گھر جارہے تھے۔

قومی خبریں سے مزید