• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اداکار سلمان خان ـــ فائل فوٹو
اداکار سلمان خان ـــ فائل فوٹو

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں سلمان خان کو اپنے مشہور شو ’بگ باس‘ میں نوجوان اداکاروں سے دلچسپ گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس دوران ایک اداکارہ نے سلمان خان سے سوال کیا کہ آپ کا پہلا کرش کونسی اداکارہ ہیں؟


اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا پہلا کرش ہیما مالنی ہیں اور اُنہیں ڈریم گرم کا ٹائٹل جو ملا ہے وہ اس پر پوری اترتی ہیں کیونکہ ان کا اپنا ہی ایک الگ انداز ہے۔

سلمان خان نے مزید کہا کہ میں کترینہ کیف کو بھی اکثر یہ مشورہ دیتا ہوں کہ اُنہیں ہیما مالنی کے انداز سیکھنا چاہیے۔

واضح رہے کہ سلمان خان اپنی شاندار اداکارانہ صلاحیتوں کے علاوہ انٹرویوز کے دوران پوچھے گئے سوالات کے دلچسپ جوابات دینے پر اکثر سوشل میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید