• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضا علی نے جواد احمد کو دھوبی کہہ دیا، گلوکار کا کرارا جواب

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

اداکارہ و میزبان فضا علی کے دھوبی کہنے پر گلوکار جواد احمد نے کرارا جواب دے دیا۔

ایک شو میں اداکارہ و میزبان فضا علی نے مختلف فنکاروں اور اینکرز پر سیاسی جھکاؤ کا الزام لگاتے ہوئے کئی دلچسپ تبصرے کیے، شو میں گلوکار جواد احمد بھی شریک تھے۔

 اس دوران انہوں نے معروف گلوکار جواد احمد کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اگر جواد احمد گلوکار نہ ہوتے تو دھوبی ہوتے، کیونکہ یہ دوسروں کو خوب دھوتے ہیں۔

اس تبصرے کے بعد جواد احمد نے اپنے مخصوص انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب وہ مجھ سے ملی تھیں تو کہہ رہی تھیں کہ وہ میری سب سے بڑی فین ہیں اور میرے گانوں پر جھوم جھوم کر رقص کیا کرتی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ڈرامہ مہندی میں بھی کام کر چکی ہیں، جو میرے گانے کی وجہ سے مشہور ہوا، وہ اس ڈرامے کی 4 مرکزی اداکاراؤں میں سے ایک تھیں اور میرے گانے کی بدولت ہی وہ ایک اسٹار بنیں، وہ میرے احسان کا بدلہ تو چکا نہیں سکتیں، اس لیے یہ ان کی طرف سے جہالت بھرا بیان ہے۔

فزا علی کی بات نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے، جہاں صارفین کی رائے منقسم نظر آ رہی ہے۔ کچھ فزا کے بیباک انداز کو سراہ رہے ہیں تو کچھ جواد احمد کے احترام میں کھڑے ہیں، خصوصاً ان کے موسیقی، سیاسی جدوجہد اور شعور بیداری کے حوالے سے کردار کی وجہ سے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید