بھارت میں سوشل میڈیا پر ویڈیو بنانے کے لیے نوجوان لڑکی نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پونے شہر میں نوجوان لڑکی ایک اونچی عمارت سے لڑکے کا ہاتھ پکڑ کر لٹک گئی جبکہ دوسرا شخص ان کی ویڈیو بناتا رہا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس ویڈیو میں نظر آنے والے لڑکے، لڑکی اور ویڈیو بنانے والے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین اس پر سخت تنقید کر رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق صارفین ان افراد کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں تاہم اب تک کسی قسم کا کوئی مقدمہ دائر نہیں کیا گیا ہے۔